ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمالی کوریا سے رہائی پانے والا امریکی طالب علم دم توڑ گیا 

شمالی کوریا سے رہائی پانے والا امریکی طالب علم دم توڑ گیا 

Wed, 21 Jun 2017 13:28:45    S.O. News Service

واشنگٹن ،20؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا کی قید سے رہائی پانے والا امریکی طالب علم ہلاک ہو گیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا میں گرفتار 22سالہ امریکی طالب علم اوٹو وارمبیئر رہائی پانے کے بعدہفتے بھر کی طویل بے ہوشی میں موت کی آگوش میں چلا گیا ۔ڈیڑھ سال قبل شمالی کوریا جانے والے امریکی طالب علم وارمبیئرپر ہوٹل کی لابی سے سیاسی پوسٹر چرانے کا الزام تھا جس کے بعد اسے گرفتار کر کے قید میں ڈالا گیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے وارمبیئر کو رہا کردیا گیا لیکن اس کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتے جس دن سے وہ امریکا پہنچا تھااسی دن سے مسلسل بے ہوش تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق شمالی کوریائی جیل میں اس پر انتہائی نوعیت کا جسمانی تشدد کیا گیا تھا خصوصاً اس کے سر پر شدید ضربیں لگائی گئی تھیں جن کے نتیجے میں وارمبیئر کے دماغ پر گہری چوٹ آئیں۔ اس سے پہلے کہ اس دماغی چوٹ کا درست تعین ہو پاتا، وارمبیئر بے ہوشی کی حالت میں زندگی کی بازی ہار گیا۔وارمبیئر کے اہلِ خانہ نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے بیٹے کے ساتھ شمالی کوریا میں جو بے رحمانہ سلوک کیا گیااس کا نتیجہ صرف موت ہی کی صورت میں نکل سکتا تھا۔


Share: